تازہ تر ین

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نے خودکشی کرلی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ افراد نے مشترکہ طور پر خودکشی کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ساحلی شہر ممبئی میں ایک گھر سے پانچ خواتین اور چار مردوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار نے لاشوں کی برآمدگی کو مبینہ طور پر مشترکہ خودکشی قرار دیا ہے، تاہم گھر سے کوئی ایسا نوٹ برآمد نہیں ہوا جس سے خودکشی ثابت ہوسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا پورا خاندان ڈاکٹر ہے اور مذکورہ افراد نے زہریلا مواد کھاکر خودکشی کی ہے، تاہم اصل حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv