تازہ تر ین

شام میں فوجیوں کی بس پر حملے میں 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

دمشق: (ویب ڈیسک) جنگ زدہ شام میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر رقہ میں ایک بس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ بس فوجیوں کو لے کر جارہی تھی۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اہلکار شامل ہیں ڈرائیور سمیت دو دیگر سویلین بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب شامی ادارے ’دی وار مانیٹرنگ گروپ‘ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم ایسے حملوں میں زیادہ تر داعش سے منسلک مقامی جنگجو ملوث ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں 11 سالہ طویل جنگ کے بعد شامی فوج نے داعش سے قبضہ واگزار کروانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگجوؤں کو پیچھے دھکیل دیا ہے تاہم اب بھی کچھ علاقوں میں ان کے ٹھکانے موجود ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv