تازہ تر ین

واک اوور مانگنے والے ہربھجن سنگھ کی عقل ٹھکانے آگئی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) واک اوور مانگنے والے ہربھجن سنگھ کی عقل ٹھکانے آگئی، آئندہ پاک بھارت میچ پر کوئی بڑا بول بولنے سے توبہ کر لی۔
سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پیشگوئی کرنے سے گریز کیا۔
گزشتہ سال دبئی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ سے قبل بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے بڑھکیاں مارتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت کو واک اوور دے کیونکہ وہ انہیں ورلڈکپ مقابلوں میں شکست نہیں دے سکتے۔
ایک انٹرویو میں ہربھجن نے کہا تھا کہ پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا کوئی مقصد نہیں، آپ ہمیں واک اوور دیں، آپ دوبارہ کھیلیں گے ہار جائیں گے ، کیونکہ ہمار سکواڈ انتہائی مضبوط ہے۔
اسی میچ میں گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں بابرالیون کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کی ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv