تازہ تر ین

امریکی صدر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گرگئے اور خوش قسمتی سے انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر چھٹیاں گزارنے کے لیے ریاست ڈیل ویئر میں موجود ہیں جہاں وہ ساحلی پٹی کے قریب سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، اس حادثے میں وہ بالکل محفوظ رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
امریکی صدر سائیکل روکتے ہوئے بےقابو ہوکر گرے اور اٹھتے ہی کہا میں بالکل ٹھیک ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv