تازہ تر ین

ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں پائلٹس نے چھلانگ کر اپنی جان بچالیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے قریب ملکی فضائیہ کا گرمین ایف 14 ٹامکیٹ فائٹر طیارہ انجن کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔
ایرانی فضائیہ کے طیارے کے زمین پر گرنے سے پہلے دونوں پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں تاہم انھیں چوٹیں آنے کے باعث قریبی اسپتال منتقل کیا گا ہے جہاں ایک پائلٹ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی فضائیہ 1979 کے امریکی ساختہ طیارے استعمال کری ہے ہیں اور زمین بوس ہونے والا طیارہ ٹامکیٹ ایف 14 بھی امریکی ساختہ ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایران میں ایک لڑاکا طیارہ اصفہان کے صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv