تازہ تر ین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

لندن: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 17 جون یعنی آج عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔
کاروبار کے دوران برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.9 فیصد یعنی 5.85 ڈالر کم ہوکر 113.96 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.7 فیصد یعنی 6.66 ڈالر کم ہوکر 110.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv