تازہ تر ین

مہنگائی میں مزید اضافہ، مجموعی شرح 27.82 فیصد ہو گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی شرح 27 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 3 اعشاریہ 38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 65 فیصد تک جا پہنچی، مہنگائی کی مجموعی شرح 27 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 36 اشیاء مہنگی، 6 سستی، 9 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ڈیزل 28 اعشاریہ 91، پٹرول 11 اعشاریہ 43 فیصد مہنگا ہوا، بجلی 6 اعشاریہ 63 فیصد، چکن 12 اعشاریہ 10 فیصد مہنگا ہوا، سگریٹ 6 اعشاریہ 27 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 5 اعشاریہ 20، آٹا 2 اعشاریہ 19 فیصد سستا ہوا، ایک ہفتہ میں ایل پی جی ایک اعشاریہ 32 فیصد سستی ہوئی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv