تازہ تر ین

سندھ میں بازار اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد سمیت سندھ بھر میں مارکیٹیں، شاپنگ مال، بازار اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مارکیٹیں، شاپنگ مال، بازار اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔
سندھ میں ہوٹل، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور کھانے پینے کی دکانیں رات 11 بجے بند کر دی جائیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، بیکرز، اسپتال، دودھ کی دکانیں اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے تمام پابندیاں ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ہیں جن پر اطلاق آج سے ہی ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv