تازہ تر ین

بھارت؛ معمولی تلخ کلامی پر7 سالہ بچے نے 14 سالہ لڑکے پر ڈیزل چھڑک کرآگ لگادی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک 7 سالہ بچے نے 14 سالہ لڑکے پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگادی جس کے باعث متاثرہ لڑکا دوران علاج ہلاک ہوگیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ راجستھان کے کوٹا نامی علاقے میں پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ 14 سالہ وشال ایم بی ایس اسپتال میں گزشتہ ایک ماہ سے زیر علاج تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وشال کا جسم 60 فیصد جھلس چکا تھا اور اس کا علاج جاری تھا لیکن بدھ کو دم توڑ گیا۔ واقعہ سے متعلق پولیس نے بتایا کہ وشال نے اپنے بیان میں الزام لگایا تھا کہ 13 مئی کو اس کے اور 7 سالہ بچے کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد بچے نے غصے میں آکر اس پر ڈیزل ڈال دیا جو وہ اپنے والد کے آٹو رکشا سے لایا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ مدھیہ پردیش کے شیوپور میں اپنے آبائی مقام پر چلا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ لڑکا اب بھی اپنے خاندان کے ساتھ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv