تازہ تر ین

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے مالی سال 2021-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔
ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جو کہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گی۔
نیپرا نے کہا کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv