تازہ تر ین

سعودی عرب نے متعدد یمنی شہریوں و اداروں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے آٹھ یمنی شہریوں اور 11 اداروں کو دہشت گردوں اور دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں کی فہرست میں شامل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی مالی امداد کرنے میں ملوث 8 افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کردیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے وہ القاعدہ اور ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے ساتھ منسلک ہیں۔
سعودی حکام نے مذکورہ افراد اور اداروں کی ریاست میں موجود تمام جائیداد ضبط کرلی اور ان کے ساتھ لین دین کو قانونی خلاف ورزی قرار دیدیا،
ریاض نے مذکورہ افراد پر الزام لگایا ہے کہ مذکورہ افراد حوثیوں جنگجوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے اور رقم اور تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv