تازہ تر ین

وزیراعلیٰ سندھ نے این اے 240 میں فائرنگ اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے حلقے این اے 240 میں فائرنگ اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں، الیکشن کا ماحول پرامن رکھا جائے، جو قانون ہاتھ میں لے اس سے سختی سے نمٹا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمیں پر امن رہنا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 60 سال کے سیف اللہ کے نام سے ہوئی۔
جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ افراد ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے،کچھ کو گولیاں لگی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سرزمین پارٹی و دیگر جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv