تازہ تر ین

بھارت میں فوجی بھرتیوں کے متنازع نظام کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں فوجی بھرتیوں کے نئے متنازع نظام کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مشتعل افراد نے حکمراں جماعت بی جے پی کے دفتر کو نذر آتش کردیا ۔جلاؤگھیراؤ کے دوران بس اور نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مقامی پولیس کے مطابق پرتشدد واقعات کے دوران مظاہرین نے ریلوے کی کچھ املاک پر بھی حملہ کیا، جس میں دو مقامات پر بوگیاں جلا دی گئیں جب کہ پٹڑیوں اور ریلوے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ احتجاج کرنے والوں نے سڑکیں بلاک کردیں۔ ریاست بہار میں کم و بیش ایک درجن مقامات پر مظاہروں میں ہزاروں افراد نے فوجی بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف احتجاج کیا۔
علاوہ ازیں ریاست ہریانہ، مغربی راجستھان میں بھی فوجی بھرتیوں کے نئے مظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے رواں ہفتے ہی بھارت میں فوجی بھرتیوں میں بحالی کا اعلان کیا تھا۔ پالیسی کے مطابق بی جے پی حکومت اہل کاروں کی اوسط عمر کم کرنے اور پنشن اخراجات میں تخفیف کرنا چاہتی ہے جب کہ بھرتی کے خواہش مند امیدواروں، سابق فوجیوں، اپوزیشن رہنماؤں سمیت خود حکومتی جماعت بی جے پی کے چند ارکان نے بھی فوجی بھرتیوں سے متعلق ترمیمی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv