تازہ تر ین

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل جزوی طور پر منظور کرلی۔ تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی گئی ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کیخلاف کارروائی بھی مناسب وقت میں مکمل کرے گا، کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی، الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ سب سیاسی جماعتوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی ، الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہوگا، توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv