تازہ تر ین

ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی معاملات کی تشریح نہ کریں: اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی معاملات کی تشریح نہ کریں، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو حل کرنے دیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ بیرونی مداخلت کے الفاظ مراسلے میں استعمال ہوئے ہیں یہ سب حقائق مراسلے کے اندر موجود تھے، کہا گیا تھا اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کے لیے مشکل ہوگا، سائفر میں سیدھی سیدھی پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی، قومی سلامتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شیریں مزاری اور میں موجود تھے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بطور چیئرمین تحریک انصاف سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے کہ تحقیقات کی جائیں، ہم چاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ قومی سلامتی کا دفاع کرنا منتخب قیادت کی بھی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہہ رہے کہ ان کے تجزیے کو مان لیا جائے ان کا مطالبہ صرف یہ ہے کہ قوم کا حق بنتا ہے کہ حقیقت تک پہنچا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv