تازہ تر ین

عمران خان کو گرفتار کرنا رانا ثنا اللہ کی بھڑکیں ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا رانا ثنا اللہ کی بھڑکیں ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں 19 صوبوں کی ضرورت ہے اور 19 صوبوں کے براہ راست انتخابات ہوں۔ تمام ڈویژنز کو صوبے بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی ہمارے وزیر اعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیئے جبکہ بلوچستان کو دیکھ لیں کیا چاغی کو کوئٹہ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ فوج کا بجٹ کم ہو رہا ہے اور خطرات بڑھ رہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف ڈیل کر کے ہی وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ عمران خان کو گرفتار کرنا رانا ثنا اللہ کی بھڑکیں ہی ہیں۔ ہم نے نہیں ،روکنے والوں نے نوازشریف کو روکنا ہے اور جس طرح بھی وہ آئے ہیں پاکستان کے لیے بدقسمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت سے ملک نہیں چل رہا نہ ان سے چلنا ہے اور ابھی تک تو نواز شریف کو آنے کی اجازت نہیں ملی اور روکنے والوں نے روکنا ہے ہم کیسے روکیں گے۔ شہباز شریف نے کبھی بھی اپنا مؤقف نہیں رکھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کا فارمولا ہے شہباز شریف لیڈر نہیں، وہ کہتے ہیں میں ایڈمنسٹریٹر ہوں۔ مجھے لگتا ہے اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں گے۔ عمران خان حکمت عملی کے تحت ہی تاخیر کر رہے ہیں۔ ملک مریم نواز اور بلاول بھٹو کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv