تازہ تر ین

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، وکلاء کی عمران خان کے بیان پر جرح

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں وکلاء نے عمران خان کے بیان پر جرح کی۔ عمران خان نے کہا کہ جمائمہ کے بھیجے گئے 36 ملین روپے راشد علی خان نے بطور دوست اور فنانشل ماہر ادا کئے تھے۔
سماعت کے دوران عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے جبکہ خواجہ آصف کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، سماعت شروع ہونے پر خواجہ آصف کے وکیل کی جانب سے اعتراض کے بعد عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کو ریکارڈ کرنے سے روک دیا جس کے بعد جرح کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 1996 سے شوکت خانم بورڈ کا چیئرمین ہوں، اب تک اس کے بعد کوئی چئیرمین نہیں بنا، میں نہیں سمجھتا کہ میری بہن سیکریٹری بورڈ آف گورنر رہی ہیں، راشد علی خان کو میں دوستی کی وجہ سے جانتا ہوں، اس کا فنانس میں تجربہ ہے۔
وکیل نے استفسار کیا کہ بنی گالہ خریدنے میں کیا راشد علی خان آپ کے نمائندہ تھے؟،جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نمائندہ نہیں اس نے بطور دوست کی حیثیت میں یہ ٹرانزیکشن کی تھی، راشد علی خان کا فنانشل معاملات میں تجربہ تھا، انہوں نے دوست کی حیثیت میں یہ ٹرانزیکشن کی، میری سابقہ بیوی کے بھیجے گیے 36 ملین روپے راشد علی خان نے ادا کئے تھے، میں ٹریولنگ کر رہا تھا، قسطیں دینا پڑنا تھیں اس لیے اس کو کہا تھا کیونکہ فنانس جانتا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ویڈیو لنک جرح کے ذریعے جرح کے دوران بجلی چلی گئی جس پر عدالت نے عمران خان کے وکیل سے کہاکہ آپ رابطہ کر لیں، واٹس ایپ پر آخری سوال کا جواب لے لیتے ہیں؟،جس پر عمران خان کے وکیل نے کہاکہ بنی گالہ میں جیمر لگے ہوتے ہیں، رابطے میں تھوڑا ایشو ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت7جولائی تک ملتوی کردی۔
آئندہ سماعت پر بھی خواجہ آصف کے وکلاء عمران خان کے بیان پر جرح جاری رکھیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv