تازہ تر ین

امریکی سفیر کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، گونگ پر ضرب لگا کر تجارتی دن کا آغاز کیا

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، امریکی سفیر نے گونگ پر ضرب لگا کر تجارتی دن کا آغاز کیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچنے پر پی ایس ایکس کی چیئرمین ڈاکٹر شمشاد اختر اور کاروباری برادری نے استقبال کیا، اس موقع پر امریکی وفد کی جانب سے امریکا اور پاکستان کی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا
ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں پی ایس ایکس کے کردار کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے امریکا اور پاکستان کے مابین کاروبار، تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv