تازہ تر ین

حکومتی دعوے ہوا ہو گئے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 709 میگا واٹ تک پہنچ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتی دعوے ہوا ہو گئے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 709میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ اسلام آباد ریجن میں 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 191میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 900میگاواٹ ہے۔پانی سے 4 ہزار 528 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 515میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 8 میگاواٹ ہے ۔
ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 609 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 121 ہے ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 175 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، جوہری ایندھن سے 1ہزار 235 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv