تازہ تر ین

1700 ارب سے زائد کا سندھ اسمبلی کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سندھ کے بجٹ کا حجم1700 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے 362 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
تعلیم کیلئے 326، صحت کیلئے 200،امن و امان کیلئے 132ارب کی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجٹ میں ٹرانسپورٹ کی نئی اسکیمز بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv