تازہ تر ین

ہتھیاروں سے تنگ امریکی شہری سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں احتجاج

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ہتھیاروں سے تنگ امریکی شہری سڑکوں پر نکل آئے، گن وائلنس کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔
دارالحکومت واشنگٹن کے نیشنل مال پر چالیس ہزار افراد جمع ہوئے، مظاہرین نے اسلحہ رکھنے کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے، احتجاج میں شریک افراد نے ہتھیاروں سے نجات کے نعرے لگائے، مظاہرین نے امریکی پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ اسلحے کے خاتمے کے لیے فوری قانون سازی کریں۔
امریکا میں گزشتہ ماہ 18سالہ ملزم کی فائرنگ سے سکول کے 19 کمسن طالب علم مارے گئے جس کے بعد ہتھیاروں پر پابندی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv