تازہ تر ین

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت پانچ ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکا کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت پانچ ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی ہے۔ پونے چار لٹر کا گیلن ایک روز پہلے چار ڈالر نوے سینٹ کا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ہفتے کو پٹرول کی قیمت پہلی بار 5 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے، امریکا میں ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 62 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صدر جوبائیڈن کےلیے درد سر بن گئی ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب رواں سال نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق امریکا میں پٹرول کی یہی قیمت برقرار رہی تو عام صارفین کی طلب میں کمی ہو سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے باعث امریکا میں مہنگائی کی شرح بھی بلندترین سطح آٹھ اعشاریہ چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv