تازہ تر ین

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: پہلا ون ڈے میچ آج ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

ملتان : (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ملتان اسٹیڈیم میں 4 بجے کھیلا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دوپہر ایک بجے سے شائقین کا گراونڈ میں داخلہ شروع ہوجائے گا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے 10 اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز ملتان میں ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام4 بجے شروع ہوں گے۔
پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر،فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv