تازہ تر ین

آئندہ بجٹ میں انڈسٹری کا ریلیف پیکج جاری، ٹیکسٹائل پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے، صنعتکاروں کا مطالبہ

لاہور: (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے صنعتکاروں نے آئندہ بجٹ میں انڈسٹری کا ریلیف پیکج جاری رکھنے اور گذشتہ حکومت کی 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی پر مستقل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دس جون کو مالی سال 2022 -23 کا بجٹ پیش کیا جائے گا، گذشتہ بجٹ میں سابقہ حکومت نے انڈسٹری کی بحالی کے لئے سبسڈائز بجلی اور گیس کا پیکج فراہم کیا تھا جس سے ملکی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ ہوا تاہم آئندہ بجٹ میں انڈسٹری کا ریلیف پیکج ختم ہونے کے خدشات ہیں جس سے صنعتکاروں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔
صعنتکاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں انڈسٹری کا ریلیف پیکج جاری رکھا جائے، سابقہ حکومت کی 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے ، سلیز ٹیکس کے ریفنڈز دینے کے حوالے سے بھی اعلان کیا جائے جبکہ گارمنٹس اور ہوم ٹیکسٹائل کے ڈی ایل ڈی ایل کے ریفنڈ میں بھی تیزی لائی جائے تاکہ انڈسٹری کا پہیہ رواں رہے۔
ایکسپورٹرز کا کہنا ہے گذشتہ سال ملکی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا، حکومت محض 3 ارب ڈالر کی خاطر آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان رہی ہے جس سے نہ صرف ملک میں مہنگائی مزید بڑے گی بلکہ ایکسپورٹ میں خطرناک حد تک کمی کا خدشہ بھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv