تازہ تر ین

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چپ کر کے بیٹھنے اور 2023 تک انتظار کا مشورہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو چپ کر کے بیٹھنے اور 2023ء تک انتظار کرنے کا مشورہ دیدیا۔
دیر بالا میں عمران خان کے جلسے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں، ان کو پتہ ہے شہباز شریف اسی محنت اورتوجہ سے کام کرتے رہے تو مہنگائی کم ہوجائے گی اور شہباز شریف معیشت ٹھیک کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو پتہ ہے شہباز شریف تمام ممالک سے پاکستان کے بگاڑے تعلقات بھی ٹھیک کر دیں گے، عمران صاحب کو یقین ہے شہبازشریف کو کام کرنے دیا تو پاکستان میں سرمایہ کاری واپس لے آئیں گے، شہباز شریف ان شااللہ نوجوانوں کو روزگار دیں گے، احتساب، ریاست مدینہ ،سازش کے بیانیے دفن ہونے کے بعد عمران صاحب کا نیا بیانیہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی بن گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپنی نالائقی، نااہلی، کرپشن اور سیاسی منافقت کا چہرہ آئینے میں دیکھیں اور پھر تقریر کیا کریں، چپ کر کے گھر بیٹھیں اور 2023 میں مزید مسترد ہونے کا انتظار کریں۔ شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت سنبھالیں گے اور فتنے کا بھی خاتمہ کریں گے، وزیراعظم آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، آپ کی لگائی مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی تباہی کی آگ شہبازشریف بجھا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv