تازہ تر ین

عدالت کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، ڈی آئی جی آپریشن سہیل چودھری، ایس پی وقار عظیم سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے تھانہ داتا دربار کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا
ایڈیشنل سیشن جج شہباز احد کھگا نے درخواستگزار افضال عظیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکلا نے ولائل دیے کہ 25 مئی کو پرامن آزادی مارچ اسلام آباد میں شرکت کیلئے بسوں پر سوار ہوکر داتا دربار کے قریب پہنچے ۔ پولیس نے کنٹینر اور سیمنٹ کے بلاک لگا کر روڈ بلاک کیا ہوا تھا۔ پولیس نے ہماری بسوں پر دھاوا بول دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ بسوں کے شیشے توڑ دئے مرد اور خواتین وکلاء کو بسوں سے اتار سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ اسلحے کے زور پر تشدد کیا گیا ۔موبائل , نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لی گئی پرامن وکلاء پر سیدھی فائرنگ کی گئی ۔درجنوں وکلاء کو اغوا کیا گیا۔ 6 سو سے زائد پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کو حکم دیا کہ پٹیشنر کا بیان ریکارڈ کرے۔
عدالت نے متعلقہ پولیس داتا دربار کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv