تازہ تر ین

پی ٹی آئی کے 30 ارکانِ قومی اسمبلی استعفوں پر تذبذب کا شکار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کریں گے، اور اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے منظور کرلئے جائیں گے، اور بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں، ان سے رابطے کئے جائیں گے۔
حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا، جو پی ٹی آئی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست رابطے کرکے استعفے منظور نہ کرانا چاہیں ان کے استعفے روکے جائیں گے۔ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی پہلے ہی پی ٹی آئی کو ایوان میں سیاست کرنے کا مشورہ دے چکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv