تازہ تر ین

2 سال بعد غیر ملکی عازمین حج سرزمین مقدس پہنچنا شروع

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کے 2 سالہ عرصے کے بعد غیر ملکی عازمین کی آمد کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
رواں برس حج کے سلسلے میں پہلی غیر ملکی پرواز مدینہ ائرپورٹ پہنچی، جہاں حکام نے ضیوف الرحمن کا استقبال کیا۔ یاد رہے کہ 2 برس سے کورونا پابندیوں کے باعث حج کو صرف مقامی عازمین تک محدود رکھا گیا تھا، تاہم رواں برس اپریل میں سعودی عرب کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے پہنچنے والی پہلی پرواز کے خوش نصیب مسافرآیندہ ہفتوں میں مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ سعودی حکام نے طویل پابندیوں کے بعد عازمین حج کی آمد کو باعث خوشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہمانوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کو ہرممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب نے حج کے لیے 65 سال سے بڑی عمر کے افراد پر پابندی عائد کی ہے جب کہ شرائط پر پورا اترنے والوں کے لیے بھی ویکسین کی تمام منظور شدہ خوراکیں لینا لازم قرار دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv