تازہ تر ین

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: (ویب ڈیسک) قابض بھارتی کی جارحیت میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا اس طرح دس دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بارود سے اُڑا دیا جس سے گھر میں موجود ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بارودی مواد کے دھماکے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی لاش ناقابل شناخت ہے۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں بھارتی فوج پر حملہ کیا گیا تھا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے اور اب تک صرف دس دن میں 17 نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv