تازہ تر ین

حکومت کا ضروری قانون سازی جلدازجلد مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا جسکے تحت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم کردی گئی ہیں۔ اس کے بعد وفاقی حکومت نے ضروری قانون سازی جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی قانون سازی کل سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزراتِ پارلیمانی امور کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آج ہی بل سینیٹ بھجنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کل ہی الیکشن اور نیب ترمیمی بل کی ایوان بالا سے منظوری لی جائیگی، بلز کی منظوری کے بعد اتحادیوں کے انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کا مطالبہ پورا ہو جائیگا، سینیٹ میں اپوزیشن نے بھی کل سینیٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں، حکومتی اور اتحادیوں کوسینیٹ میں اکثریت حاصل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv