تازہ تر ین

پٹرول، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے: مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پٹرول اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ چھ دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے سوا کچھ نہیں،25 لاکھ کا دعویٰ کرنے والا بیس ہزارافراد کوبھی جمع نہ کرسکا۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ سے قبل شہید ہونے والے کانسٹیبل کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کو پی ٹی آئی کے رکن نے گولی مارکرشہید کردیا تھا، شہید کانسٹیبل کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج ہونا چاہیے، ایک ماں ہوں ان کا غم سمجھتی ہوں، وزیراعظم شہبازشریف نے شہید اہلکاروں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے، شہید کی بیوہ نے کہا ان کے پاس گھرنہیں، وزیراعظم شہبازشریف سے بیوہ کو گھر دلانے کے لیے فون پر بات کی ہے، جن کے گھروں سے اسلحہ نکلا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہئیں، مذہب کواتنا دہشت گرد نہیں پہنچانتے جتنا یہ پہنچا رہے ہیں، مذہب کواستعمال کرنا یہ گناہِ کبیرہ ہے، عمران خان کومذہب کا نام استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جعلی انقلاب کی خاطرخون کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔یہ انقلاب نہیں انتشار تھا، لوگ پوچھ رہے ہیں چارسالوں میں کونسا کام کیا؟ لوگ جعلی انقلاب، جعلی خط کوبھی پہچان گئے ہیں، اگرعمران خان کوانقلاب کی اتنی فکرہے تواپنے گھرسے شروع کرے، عمران نے اپنے بچے لندن رکھے ہوئے ہیں، پہلے اپنے بچوں کوحقیقی آزادی دلاؤ پھرقوم کو دلانا، چھ دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے سوا کچھ نہیں،25 لاکھ کا دعویٰ کرنے والا بیس ہزارافراد کوبھی جمع نہ کرسکا، کیا اب وہ چھ دنوں میں بندے ڈھونڈے گئے ہیں، انقلاب آگیا لیکن بندے نہیں آئے۔
مریم نواز نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں 4 سالوں میں کونسا کام کیا؟ لوگ جعلی انقلاب، جعلی خط کو بھی پہچان گئے ہیں، لوگوں نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا کر دوبارہ بنی گالہ پہنچادیا، شرانگیزی، فتنہ بازی بند کرو، قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے بنی گالہ میں باقی زندگی اللہ،اللہ کرو۔ ریاست مدینہ کا دعوے دارجلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے، کل عمران خان کومذہب کا ٹچ دینے کا کہا گیا، قوم نے یہ ڈرامہ دیکھا، کہتے ہیں راستے بند تھے انقلاب پولیس سے پوچھ کرنہیں آتا، کہتی ہیں عمران 200بندے نہیں نکال سکے۔ پنجاب کی عوام نے ان کو ابسولیٹلی ناٹ کہہ دیا ہے، ان کا انتشار، فتنہ ایکسپوز ہو گیا ہے۔ ، ہم نے لاہورکے شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے تھے۔ اگر پٹرول اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv