تازہ تر ین

حکمران چند دن کے مہمان، ان کوغیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا: پرویز الٰہی

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ یہ حکمران چند دن کے مہمان ہیں، ان کو اپنے غیر آئینی، غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیورو کریسی جان لے قانون سے تجاوز پر کل ان کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
چودھری پرویز الٰہی نے میاں اسلم اقبال، ان کے بھائی اور متعدد ارکان پنجاب اسمبلی کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں پر پولیس کا تشدد انتہائی تشویشناک ہے، جن منتخب نمائندوں کو گرفتار کیا گیا ان کا معاملہ ایوان میں زیر بحث لایاجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پولیس کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس کے ذریعے ارکان اسمبلی کو بلا جواز گرفتار اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا، ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔
چودھری پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان پر بہیمانہ تشدد کی بھی پرزور مذمت کی، پولیس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حکم پر منتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا، جعلی اور غیر آئینی حکمرانوں کے کہنے پر پولیس نے ظلم اور سفاکیت کا مظاہرہ کیا، حکومت طاقت کے بل بوتے پر عوام کی اٹھتی ہوئی آواز نہیں دبا سکتی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv