تازہ تر ین

امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 201 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 202 روپے 1 پیسے ہو گئی ہے۔
نئی حکومت میں انٹربینک میں ڈالر 19 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 203 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv