تازہ تر ین

نیو یارک میں یاسین ملک کو عمرقید کیخلاف احتجاج، مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ

سرینگر: (ویب ڈیسک) یاسین ملک کو عمرقید کیخلاف امریکی شہر نیویارک میں عوام نے بھارتی عدالت کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج اور حریت رہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بھارتی عدالت کے متنازع فیصلے کے بعد مقبوضہ وادی میں صورتحال بدستور کشیدہ اورانٹرنیٹ سروسزمعطل ہے۔
بھارتی عدالتی فیصلے کے بعد مقبوضہ وادی میں صورتحال کشیدہ ہو گئی، یاسین ملک کو سزا پر مقبوضہ وادی کے باسیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، قابض فوج نے وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔ حریت رہنماؤں نے یاسین ملک کے خلاف فیصلے کو امن کوششوں کیلئے دھچکا قرار دیا۔
یاسین ملک کی سزا پر دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹیز سراپا احتجاج بن گئیں، نیویارک میں احتجاج کے دوران شرکاء نے یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv