تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی کا اجلاس التوا کا شکار، ڈی سیٹ ہونے والے اراکین اسمبلی کی لسٹ سے خارج

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس التوا کا شکار ہے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک ایجنڈے میں شامل ہیں، ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کو اسمبلی کی لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا، تمام دروازوں پر اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ نون لیگ کے اراکین کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت دیدی گئی جو سپیکر پرویز الہی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی احاطے میں داخل ہوئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین نے اسمبلی کے داخلی دروازے پر دھرنا دے دیا، سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان، رانا شہباز، ندیم عباس بارا اور دیگر ارکان نے اندر جانے سے روکنے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب اسمبلی میں غیر متعلقہ افراد موجود ہیں۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv