تازہ تر ین

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری توانائی کا بحران نہ ٹل سکا، آج شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا۔ شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک جاری ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ، مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ اوربجلی کی کل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے جس کے باعث طلب اور رسد میں 5 ہزار میگاواٹ سے زائد کا فرق ہے۔
ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 606 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار206 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 785 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 677 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔
پاور ڈویژن زرائع کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 143 میگاواٹ، جوہری ایندھن 2ہزار 283 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv