تازہ تر ین

ڈاکٹرصغیر، وسیم آفتاب سمیت 4 پی ایس پی رہنما دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب سمیت 4 رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم میں شامل ہونے والوں میں ڈاکٹرصغیراحمد، وسیم آفتاب، طحہ احمد اورسلیم تاجک شامل ہیں اور یہ رہنما پاک سرزمین پارٹی میں ناراضی کے بعد ایم کیو ایم قیادت سے رابطے میں تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ طحہ احمد، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک نے وسیم اختر سے ملاقات کی جس میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب ڈاکٹر صغیر نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم آفتاب، سلیم تاجک، طحہ احمداور میں ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ شمولیت کا باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا، ایم کیوایم قیادت سے گزشتہ کئی ماہ سے رابطہ میں تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv