تازہ تر ین

چین؛ منہدم عمارت کے ملبے سے 50 گھنٹے بعد دو لوگ زندہ برآمد

چین میں منہدم ہونے والی کثیر المنزلہ رہائشی عمارت سے ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد زندہ نکال لیے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وسطی شہر چینگسا میں 6 منزلہ رہائشی عمارت اتوار کے روز منہدم ہوگئی تھی، عمارت میں ایک ہوٹل، درجنوں دکانیں اور گیسٹ ہاؤسز تھے۔ عمارت کے ملبے میں درجنوں افراد دب گئے۔
عمارت منہدم ہونے کے باعث درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تاہم سات افراد کو زندہ بچالیا گیا جن میں سے دو افراد کو دو روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد نکالا گیا ہے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے متاثرہ افراد کی چیخنے کی آوازیں سنی تو خاتون سے ریسکیو کیا اور اسپتال پہنچایا۔
ڈاکٹرز سے خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے جب کہ دوسرے شخص کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دوسرے شخص سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے عمارت کے مالک سمیت 9 افراد کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv