تازہ تر ین

گوریلا کو بھی اسمارٹ فون کی لت لگ گئی، چڑیا گھر انتظامیہ پریشان

شکاگو: (ویب ڈیسک) اگرچہ ہم انسان بہت تیزی سے اسمارٹ فون کے عادی ہوچلے ہیں لیکن اب انسانوں سے قریب گوریلا بھی فون دیکھنے کے عادی ہوچکے ہیں۔
شکاگو میں لنکن پارک انتظامیہ میں نر گوریلا ’ایمیئر‘ کو پہلے کسی سیاح نے اسمارٹ فون دکھایا اور اس کےبعد اب وہ ہرآنے والے سے کہتا ہے کہ اسے فون کا اسکرین دکھایا جائے۔ پارک کے ڈؑاکٹروں کے مطابق دھیرے دھیرے وہ تمام سماجی کاموں سے دور ہوجائے گا اور یہ رحجان اس کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ایمیئر کی عمر اس وقت 16 برس ہے اور وہ اپنے ہم عمر گوریلا دوستوں کے ساتھ رہتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ گوریلا کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ زندگی گزارنا ایک اہم عمل ہوتا ہے جو ان کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
لنکن پارک میں گوریلا کے تحفظاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر اسٹیفن روس نے بتایا کہ ہم ’ اس کی فون دیکھنے کی عادت سے پریشان ہیں۔ یہ گوریلا اشاروں سے اس کا اظہار کرتا ہے اور جب جب کوئی اسے سیلفی دکھاتا ہے تو یہ خاموشی سے اسے تکتا رہتا ہے۔‘
وجہ یہ ہے کہ ایمیئر گوریلا عمر کے اس حصے میں جس میں ہم عمروں میں کسی ایک کا انتخاب بطور سردار کیا جاتا ہے۔ لیکن اب یہ حال ہے کہ یہ شیشے کے پاس ہی بیٹھا رہتا ہے۔ یہاں لوگ اسے دیکھنے کے لیے رکتے ہیں۔ پھر یوں ہوا کہ لوگوں نے اسے فون دکھانا شروع کردیا اور اب وہ شعوری طور پر اسکرین کا عادی ہوچکا ہے۔
یہ ایک کونے میں بیٹھا رہتا ہے اور شوق سے فون دیکھتا رہتا ہے جبکہ صرف کھانے کے وقت ہی اپنی جگہ چھوڑتا ہے۔ اگر کوئی اسے فون نہیں دکھاتا تب بھی یہ لوگوں کے فون تکتا رہتا ہے۔ جانوروں کے نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ اور ارتکاز بھی کھونے لگا ہے۔
فی الحال اس کے رویے میں کوئی خوفناک کیفیت نہیں دیکھی گئی لیکن ماہرین نے اس رویے سے خبردار ضرور کیا ہے۔ اب پارک انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گوریلا کی تصویر بنانے کے بعد وہ تصویر گوریلے کو ہرگز ہرگز نہ دکھائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv