تازہ تر ین

پی سی بی کی جانب سے پہلی جونیئر لیگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں سپانسرز اور پارٹنرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی ظاہر کرنے پر پہلی جونیئر لیگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔
6 شہروں سے منسوب فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ یکم سے 15 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان جونیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ہر ڈریسنگ روم میں ایک شہرہ آفاق کرکٹر بحیثیت مینٹور یا کوچ موجود ہوگا۔انڈر 19 کی سطح پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹونٹی لیگ ہوگی جہاں ملکی اور غیرملکی نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔
اس منصوبے کے تحت ہر غیرملکی کھلاڑی کو اپنے والدین میں سے کسی ایک کو اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔ اس صورت میں اخراجات ٹورنامنٹ کے منتظمین یا اس کھلاڑی کی فرنچائز برداشت کرے گی۔
پاکستان جونیئر لیگ حال ہی میں لانچ کیے گئے پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ پاتھ وے کرکٹ پروگرام کے تحت پی سی بی اور اس کے 2 شراکت داروں، بی آر بی گروپ اور اینگرو کارپوریشن نے 100 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالرشپ اور غیرملکی کوچز سے تربیت کے علاوہ 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ کااعلان کر رکھا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv