تازہ تر ین

جرمنی کا یوکرین کو طیارہ شکن ٹینک فراہم کرنے کا اعلان

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ روس سے جنگ میں مدد کے لیے طیارہ شکن ٹینک یوکرین بھیجیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی یوکرین کو ’گیپارڈ‘ نامی ٹینک فراہم کرے گا جس پر طیارہ شکن میزائل بھی نصب ہیں۔ یہ ٹینک روسی طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی ممالک بالخصوص جرمنی پر اسلحہ فراہم نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد داخلی اور بیرونی سطح پر جرمن چانسلر اولاف شولس کو شدید دباؤ کا سامنا تھا۔
شدید دباؤ کے باعث جرمنی نے یوکرین کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی سے دور رہنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی اور پہلی بار یوکرین کو فوجی مدد کا اعلان کیا ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولس نے اس پیشرفت کو جرمن پالیسی کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی یوکرین کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر روس نے شدید ردعمل دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یوکرین کو جنگ میں مدد کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv