تازہ تر ین

روس نے پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی منقطع کر دی

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے ملکی کرنسی میں ادائیگی نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی روک دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کرنے کی پاداش میں روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جس کے باعث روسی معیشت کو مسائل کا سامنا ہے۔
روسی حکومت نے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ گیس اور دیگر اشیا کی فروخت صرف ملکی کرنسی روبل میں کی جائے جسے کئی یورپی ممالک نے رد کریا ہے جو ڈالر یا یورو میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔
روس بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گیا ہے اور جو ممالک روبل میں ادائیگی نہیں کر رہے ہیں انھیں گیس کی فروخت روک دی ہے۔ یوکرین کے حامی پڑوسی ملک پولینڈ کی کمپنی PGNiG نے کہا ہے کہ روسی کمپنی گیس پروم نے گیس کی سپلائی روک دی ہے۔
اسی طرح بلغاریہ کے وزیر توانائی نے بھی شکوہ کیا ہے کہ روسی گیس کمپنی پروم نے بغیر پیشگی اطلاع کے سپائی روک دی ہے۔ بلغاریہ نے بھی روسی کرنسی روبل میں ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔
بھارت بھی اُن ممالک میں شامل ہے جس نے پابندی کے باوجود روس سے گیس خریدی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے دورۂ بھارت میں خبردار کیا تھا کہ اگر ادائیگی روسی کرنسی میں نہ کی گئی تو تیل کی سپلائی روک دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv