تازہ تر ین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی عدنان صدیقی سے ملاقات

کراچی: (ویب ڈیسک)  امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور نئی آنے والی فلم ‘دم مستم’ کی ٹیم سے ملاقات کی۔ اداکار عدنان صدیقی ان دنوں اپنی آنے والی فلم دم مستم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کا رُخ کیا اور امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جنہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران، اُن کی ٹیم سے ملاقات کی تھی۔ تصویر میں فلم کے مرکزی اداکار عمران اشرف اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ اداکار نے الہان عمر کے ساتھ اپنی گفتگو کے بارے میں ایک نوٹ لکھا۔انہوں نے لکھا کہ امریکا کی پہلی صومالی نژاد امریکی اور پہلی دو مسلم خواتین میں سے ایک، حیرت انگیز الہان عمر کے ساتھ جغرافیائی سیاست، تفریح، ثقافت اور کھانے سمیت متعدد فکر انگیز موضوعات پر شاندار گفتگو ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv