تازہ تر ین

عمران حکومت کیخلاف امریکی سازش، نوم چومسکی نے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیدیا

امریکی پالیسیوں کے شدید ناقد عالمی شہرت یافتہ دانشور نوم چومسکی نے عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے امریکی سازش کے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے مبینہ امریکی سازش، واشنگٹن کا سب سے بڑا ناقد بھی یہ الزام ماننے کو تیار نہیں، دانشور نوم چومسکی نے امریکی سازش کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت خارج از امکان نہیں لیکن ٹھوس ثبوت نظر نہیں آ رہے۔
غیر ملکی صحافی کی ای میلز کا جواب دیتے ہوئے نوم چومسکی نے کہا کہ دھمکی آمیز خط کو سازش کے طور پر پیش کرنا بے معنی ہے، پاکستانی سفیر کے مراسلہ کو ٹھوس ثبوت قرار نہیں دیا جاسکتا۔
یاد رہے کہ نوم چومسکی امریکا کی سامراجی پالیسیوں کے سب سے بڑے ناقد سمجھے جاتے ہیں اور 150 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv