تازہ تر ین

روس کی خلائی سیارہ تباہ کرنے پر تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے خلائی سیارہ تباہ کرنے پر تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے ایک بار پھر یوکرین میں حملے تیز کر دیئے گئے ہیں جبکہ امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ یوکرین کا دورہ کر سکتے ہیں۔
روسی حکام نے کہا کہ کسی بھی ملک کا خلائی سیارہ تباہ کرنے کا مطلب عالمی جنگ کا آغاز ہو گا اور کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پھر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔
دوسری جانب روس یوکرین کی جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور روس کی جانب سے یوکرین پر حملے تیز کر دیئے گئے ہیں۔ روسی فورسز کی جانب سے ماریوپول کی اسٹیل مل میں چھپے یوکرینی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
یوکرین کے صدر زیلسنکی کے مطابق امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ آج کسی بھی وقت کیف پہنچ سکتے ہیں جبکہ امریکہ نے اس دورے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv