تازہ تر ین

بھیک میں جمع ہونے والی بڑی رقم عطیہ کر دی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں عمر رسیدہ خاتون نے بھیک مانگ کی جمع کی گئی ایک لاکھ بھارتی روپے عطیہ کر دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں پولائی کی عمر رسیدہ 80 سالہ بھکارن خاتون نے مذہبی فریضے کے لیے رقم عطیہ کی۔ یہ تمام رقم خاتون انادنا سیوا نے بھیک مانگ کر جمع کی تھی۔
خاتون کے اس جذبے کی بھارت میں انتہائی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور دوسرے لوگوں کو بھی رقم عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل بھی بھکارن خاتون نے مختلف مذہبی رسومات کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے۔ وہ گذشتہ 25 سالوں سے مختلف مندروں میں بھیک مانگ کر چندہ دے چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv