تازہ تر ین

ایرانی جنرل پر حملہ، باڈی گارڈ مارا گیا

ایران : (ویب ڈیسک) ایران کی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب کے ایک جنرل کی گاڑی پر حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق زاہدان شہر میں حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل حسین الماسی تو بچ گئے لیکن ان کا باڈی گارڈ محمود ابصلان مارے گئے۔
حکام کی جانب سے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن ان کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ پاکستان اور افغانستان سے متصل ایرانی علاقوں میں اکثر بلوچ ملیشیا اور ایرانی فورسز کے درمیان تصادم کے واقعات ہوتے ہیں۔
اسی راستے کے ذریعے بڑی تعداد میں افغان افیون اور ہیروئن کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ سیستان صوبے میں جنوری کے دوران دو ایرانی محافظ اور پانچ ڈاکو ایک جھڑپ کے بعد ہلاک ہوگئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv