تازہ تر ین

امپورٹڈ حکومت معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گی، اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گی۔مفتاح اسماعیل کی ابھی سےکانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کا کہنا ہے کہ معیشت بہتر چلانا امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں۔مفتاح اسماعیل نےشکوہ کیاکہ ریکارڈخسارہ ہے۔مفتاح اسماعیل کی ابھی سےکانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ہماری حکومت کو 4 فیصد زیادہ خسارہ ملا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پچھلی حکومت میں بھی فارن ریزروو میں تیزی سے کمی آئی۔ اب بھی 8مارچ کو عدم اعتماد کے بعد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک چوتھائی کمی ہوئی ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ غریب آدمی 20،20سال انصاف کے لیے ایڑیاں رگڑتا ہے۔طاقتور کے لیے رات کو عدالت کھل جاتی ہے۔ تنقید اور ہمارے سوال کرنے سے اتنی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ہم اداروں پر تنقید تو اپنے دور حکومت سے کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا۔ اگر آپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو آئیں الیکشن میں چلیں۔موجودہ الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن بن چکا ہے ۔عوام کو اعتماد نہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرواسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم کافی عرصے سے الیکشن کمیشن سے انے والے فیصلوں پر اعتراض اٹھا رہے ہیں۔سکندر سلطان کی تعیناتی اس لیے کی عمران خان اپنے لوگوں کو تعینات نہیں کرنا چاہتے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv