لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں تشدد کا نشانہ بننے والی پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہو گئی، انہیں 3 دن پہلے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے، خاتون رکن وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔