تازہ تر ین

اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے چَین سے بیٹھنے نہیں دیں گے، ایران

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے اگر ایران کو نشانہ بنایا گیا تو وہ اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکی فوج کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو مسلح افواج اسرائیل کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی۔
ایرانی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی کردستان کے دارالحکومت اربل میں اسرائیل کے زیر استعمال ایک اسٹریٹیجک سائٹ کو درجنوں بلیسٹک میزائلوں سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اربل کے گورنر امید خوشنو نے ایرانی پاسداران انقلاب کے اس دعو ے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات سے ہی انکار کردیا تھا کہ شہر میں کوئی اسرائیلی سائٹ موجود ہے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ گزشتہ ماہ ہوا جب اسرائیل کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں مشترکہ دشمنوں پر دباؤ بڑھانے اور حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا تھا۔ اجلاس میں عرب سفارت کاروں کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی شرکت کی تھی۔
اسی طرح اسرائیل نے ایران اور امریکا کے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات پر شدید تنقید کی تھی اور امریکا سے ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv